رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی ہینڈ بال ٹیم نے جمعرات کے روز ایشین چیمپئن شپ کے گروپ مرحلے میں اپنے تیسرے اور اہم ترین میچ میں سعودی عرب کیخلاف کھیلا اور آخر کار اس ٹیم کو 20۔24 نتیجے سے شکست دے کر گروپ بی میں سرفہرست رہے اور اس نے ان مقابلوں کی 8 ٹاپ ٹیموں میں جگہ بنالی۔
واضح رہے کہ ایرانی قومی ہینڈ بال ٹیم نے اپنے پچھلے دو کھیلوں میں آسٹریلیا اوربھارت کیخلاف کھیلئے گئے میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، اور وہ آخری میچ میں فتح کیساتھ ایلیمینیشن راؤنڈ تک پہنچ گئی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز تمام ٹیمیں آرام کریں گی اور ہفتہ سے ایلیمینیشن راؤنڈ کے میچ کھیلیں گی۔
ایشین چیمپئن شپ کی مکمل گروپ بندی درج ذیل ہے؛
گروپ اے: جنوبی کوریا - کویت - اردن - سنگاپور
گروپ بی: ایران - آسٹریلیا - سعودی عرب - ہندوستان
گروپ سی: قطر - عراق - یو اے ای - عمان
گروپ ڈی: ہانگ کانگ - بحرین - ازبکستان – ویتنام
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشین مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا بیسواں مرحلہ 17 ٹیموں کی شرکت سے 19 جنوری سے سعودی عرب کی میزبانی میں دمام میں آغاز کیا گیا۔ان مقابلوں میں سرفہرست پانچ ٹیمیں پولینڈ اور سویڈن کی میزبانی میں 2023 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ